• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہیں، وزیراعظم عمران خان


وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ سارے بے روزگار سیاستدان اکٹھے ہوگئے ہيں، یہ قانون کی بالادستی نہيں مانتے اس لیے اکٹھے ہوئے ہیں۔

آل پاکستان انصاف لائرز فورم کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  عدالت فیصلہ کرتی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ مجھے کیوں نکالا، وہ مانتے ہی نہیں ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ ہی نہیں مانتے، وہ خود کو قانون سے بالاتر مانتے ہيں۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 30 سال پہلے ان کے پاس کیا تھا اور آج کیا ہے، یہ سمجھ رہے ہیں کہ سڑکوں پر نکل کر عمران خان کو بلیک میل کرلیں گے، یہ دو سال بھی جلسے کرلیں تو ہمارا ایک جلسہ ان سے زيادہ تھا۔

عمران خان نے کہا کہ لوگ کسی مقصد سے نکلتے ہيں، کسی کی چوری بچانے کے لیے نہیں نکلتے، خود لندن میں بیٹھا ہے، کارکنوں کو کہتاہے باہر نکل کر اس کی چوری بچائيں۔


وزیر اعظم نے کہا کہ قیمے کے نان بھی کھلاؤ لوگ پھر بھی نہیں نکلیں گے، میں ان کے کارکنوں کو کہتا ہوں پیسے بھی کھائيں، قیمے کے نان بھی کھائيں، لیکن گھر بیٹھیں۔

 عمران خان کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ میں کوئی قانون سے اوپر نہیں تھا، مدینہ کی ریاست کی بنیاد قانون کی بالادستی تھی۔

تازہ ترین