• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم عمران خان کا طلال چوہدری پر طنز


وزیر اعظم عمران خان نے بغیر نام لیے مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری پر طنز کیا۔

عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا کہ کچھ روز پہلے مسلم لیگ ن کا سینئر عہدے دار صبح تین بجے کسی خاتون کے گھر تنظیم سازی کرنے چلا گیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ ن لیگ کا رہنما خاتون کے گھر رات تین بجے جانے کے بعد بڑا حیران بھی ہوا کہ اس خاتون کے بھائیوں نے اسے مارا کیوں تھا؟۔


وزیراعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سارے بے روزگار سیاست دان اکٹھے ہوگئے، یہ سارے خود کو قانون سے بالا سمجھتے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ لندن میں بیٹھا شخص لوگوں سے کہہ رہا ہے کہ وہ اس کی چوری بچانے کے لیے باہر نکلیں۔ یہ جتنے مرضی جلسے کر لیں اگر قانون توڑا تو یہ جیل میں ہوں گے، انہیں این ار او ملا تو ملک تباہی کی طرف جائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف غلط زبان استعمال کرنے والے ہندوستان کا ایجنڈا لے کر پھر رہے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ نوازشریف فوج کو پنجاب پولیس بنانا چاہتے ہیں، اسی لیے ان کی ہر آرمی چیف سے لڑائی ہوئی، ظہیر الاسلام کو پتا تھا کہ نوازشریف نے کتنی چوری کی ہے۔ اسی لیے نواز شریف نے ڈی جی آئی ایس آئی کی استعفیٰ مانگنے والی بات خاموشی سے سنی۔

عمران خان نے کہا کہ انہیں فوج سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

تازہ ترین