پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگ زیب نے کہا ہے کہ عمران صاحب عوام کے گھبرانے کا وقت ختم ، آپ کے گھر جانے کا کاؤنٹ ڈاؤن شروع ہوگیا۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ جب منتخب وزیر اعظم ہو تو عمران خان کا دھرنا لائیو دکھایا جاتا ہے، جب سلیکٹڈ وزیر اعظم ہو تو نواز شریف کی تقریر پر پابندی لگتی ہے۔
ترجمان ن لیگ نے کہا کہ آپ سیاسی مخالفین اور سچ بولنے والے ہر شخص کو جیل میں ڈال رہے ہیں۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب اب عوام آٹا چینی چوری کے خلاف نکلیں گے، عوام بجلی، گیس، دوائی، آٹا، چینی چوری کا حساب لینے آرہے ہیں۔