خلیجی ریاست سلطنت عمان میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافہ کی وجہ سے دو ہفتے کے لیے ایک بار پھر رات کا کرفیو لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 11 سے 24 اکتوبر تک دکانیں اور عوامی مقامات رات آٹھ سے صبح پانچ بجے تک بند رہیں گے۔
کورونا وائرس کے حوالے سے انچارج سپریم کونسل نے کہا کہ عمان میں ساحلی مقامات بھی تا حکم ثانی بند رہیں گے۔
کونسل کا ایک بیان میں کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں اضافے کے باعث شہریوں اور غیر ملکیوں کے تحفظ کے لیے دوبارہ کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
کونسل نے شہریوں سے کہا کہ وہ نئے ایس اوپیز کی پابندی کریں۔ اس کی خلاف ورزی کرنے والے کاروباری مراکز کے نام میڈیا میں مشتہر کیے جائیں گے۔
یاد رہے کہ عمان میں ایک ماہ کے دوران یومیہ 700 نئے کیسز سامنے آئے، اور متاثرین کی مجموعی تعداد بڑھ کر ایک لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔