پشاور (لیڈی رپورٹر)پشاورمیں سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں۔ جس سے پہلے ہی مہنگائی کے ستائے شہری سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ سے بلبلا اٹھے ہیں حکومت نے چینی آٹا تو پہلے ھی مہنگا کر دیا تھا جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر بھی رعایت دی گئی اشیا کی قیمتوں خاص کر گھی، تیل چاول اور دالوں کو مہنگا کر دیا گیا تاہم سونے پہ سوہاگا کا کام کرتے ہوئے سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں نے شہریوں کے ہوش ہی اڑادئیے آلو سو سے اسی روپے فی کلو فروخت ہو رہے ہیں جبکہ سرکاری نرخ 70 روپے ہے ٹماٹر 60کی بجا ئے 100 روپے فی کلو، بینگن 20کی بجائے 50روپے، مٹر 170کی بجائے 200،شلجم 50کی بجائے 80اور کدو 20 کے سرکاری نرخ کی بجائے 50روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ھے جس کے باعث اب سبزی خریدنا دیہاڑی دار طبقے کے بس میں نہیں رہا ۔ پھلوں کی خریداری بھی اب شہریوں کے لیے ایک خواب بنتا جا رہا ھے سیب 150 روپے فی کلو ۔ جاپانی پھل 130 روپے، کیلے 100 روپے درجن بیچے جا رہے ہیں دوسری جانب سبزی فروش کہتے ہیں کہ انھیں سبزیاں مہنگی مل رہی ہیں تو سستی کیسے بیچیں ضلعی انتظامیہ صبح نرخ نامہ دیتی ہے جبکہ سبزی کی بولی رات کو لگتی ہے جس پر نرخ نامہ کی پابندی نہیں کرسکتے واضح رہے کہ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سبزی منڈیوں اور بازاروں کی مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران ایک ہزار سے زیادہ گراں فروشوں کی گرفتاریاں کی جا چکی ہیں اور ان کے خلاف مقدمات قائم کئے گئے ہیں۔