گوجرانوالہ میں 16 اکتوبر کو ہونے والے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) جلسے کے بینرز ضلعی انتظامیہ نے اتروادیے۔
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر علی اکبر کے مطابق شہر میں بینرز لگانے پر تین ماہ سے پابندی عائد ہے۔
ن لیگ کے ایم پی اے توفیق بٹ نے کہا کہ بینرز صرف ن لیگ کے اتارے جارہے ہیں۔
لیگی ایم پی اے نے یہ بھی کہا کہ حکومت کی جانب سے اگر بینرز پر کوئی ٹیکس ہے تو وہ ٹیکس دینے کو بھی تیار ہیں۔