گوجرانوالہ میں پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی تیاریوں کے لیے حیدری روڈ پر ن لیگ کی کارنر میٹنگ پر پولیس نے چھاپہ مارا اور کارنر میٹنگ کے منتظم کو حراست میں لے کر بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
گوجرانوالہ پولیس نے سڑک پر جمع کارکنوں کو منتشر کرنے کی کوشش، لیگی کارکنوں کی مزاحمت پر پولیس نے ساؤنڈ سسٹم قبضہ میں لے لیا اور کارنر میٹنگ کے منتظم ملک عباس بشیر کو حراست میں لے لیا تاہم بعد میں رہا کردیا گیا۔
کارنر میٹنگ پر چھاپے کے خلاف کارکنوں نے حیدری روڈ پر احتجاج شروع کردیا۔
مسلم لیگ ن کی کارنر میٹنگ سے خرم دستگیر نے خطاب کرنا تھا، خرم دستگیر کے پہنچنے سے پہلے ہی پولیس پہنچ گئی۔
مسلم لیگ ن کے رہنما خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پولیس کی کارروائی قابل مذمت ہے، کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے۔
ڈی ایس پی پیپلز کالونی کا کہنا ہے کہ ن لیگ نے سڑک پر جلسہ کرنے کی کوشش کی جسے روکا گیا، پیشگی اجازت کے بغیر جلسہ کرنے کی اجازت نہیں ہے۔