• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان: غیر اعلان شدہ نشستوں کیلئے پی پی امیدواروں کی منظوری

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے گلگت بلتستان کی غیراعلان شدہ نشستوں پر ٹکٹوں کیلئے پی پی پی امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

جی بی ایل اے پانچ نگر ایک سے مرزا حسنین، جی بی ایل اے 10 اسکردو چار روندو سے وزیر محمد خان، جی بی ایل اے 11 کھرمنگ سے نیاز علی صیام پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔


جی بی ایل اے 18 دیامر چار تانگیر سے سعدیہ دانش، جی بی ایل اے 14 استور دو سے ڈاکٹر مظفر ریلے اور جی بی ایل اے 20 غذر دو سے ڈاکٹر علی مدد شیر کو پارٹی کا امیدوار نامزد کیا گیا ہے۔

تازہ ترین