جرمنی میں مزید کئی شہر کورونا وائرس کے ’ہاٹ اسپاٹ‘ قرار دے دیے گئے، متاثرہ شہروں میں نئی پابندیاں لگانے کی تیاریاں بھی کی جارہی ہیں۔
جرمن حکام نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا سے متعلق قواعد کی پابندی کریں، جبکہ کولون، اشٹٹ گارٹ، ایسن، مائنز، ڈوئسبرگ اور میونخ ’ہاٹ اسپاٹ‘ والی فہرست میں شامل ہونے والے نئے شہر ہیں۔
کورونا وائرس ’ہاٹ اسپاٹ‘ ان شہروں یا علاقوں کو قرار دیا جاتا ہے، جہاں ہر ایک لاکھ کی آبادی پر مسلسل 7 دنوں تک روزانہ 50 نئے کیسز سامنے آئیں۔
برلن، فرینکفرٹ اور بریمن جیسے کئی بڑے شہر پہلے ہی اس فہرست ميں شامل تھے۔
جرمن وزیر اقتصاديات پیٹر آلٹمائر نے نئے لاک ڈاؤن کے امکان کو فی الحال رد کیا ہے۔