• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کا نوول کورونا وائرس پر کامیابی سے قابو پانا تیز ترین ردعمل سے ممکن ہوا ہے، لانسیٹ

لندن(شِنہوا) چین نے نوول کرونا وائرس عالمی وباءپر کامیابی کے ساتھ قابو پایا جس کی وجہ دیگر کے ساتھ ساتھ فوری ردعمل اور اس کی ثقافت ہے ،یہ بات ایک طبی جریدے لانسیٹ نے ایک رپورٹ میں کہی ہے۔جریدے نے جمعرات کو شائع ہونے والے ایک مضمون میں چین اور کچھ مغربی ممالک میں عالمی وبا کی پیشرفت کا موازانہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وبائی مرض سے متعلق ایک مرکزی ردعمل کے نظام نے چین کے مرض سے نمٹنے میں بنیادی کردار ادا کیا ہے۔امریکی ریاست مینی سوٹا میں روچیسٹر کے مایو کلینک کے ویکسین ریسرچ گروپ کے ڈائریکٹر گریگوری پولینڈ نے کہا ہے کہ چین کے ردعمل کی رفتار بنیادی عنصر تھا۔پولینڈ نے وضاحت کی ہے کہ انہوں نے پھیلاؤکو روکنے کیلئے فور ی اقدامات کئے۔ دیگر ممالک نے سوچا کہ انہیں وائرس کی آمد کے لئے تیار رہنے کوابھی وقت ہے اسی لئے ان کا ردعمل سست تھا اور اس کا مطلب ہے کہ انہوں نے کنٹرول کھودیا۔مضمون میں وائرس سے نمٹنے کےلئے چین کے اقدامات کا تجزیہ کیا گیاہے جس میں سخت لاک ڈاؤن اور بیرونی پابندیوں سے لے کر بڑے پیمانے پر ملک بھر کے شہروں میں ٹیسٹ کے اقدامات شامل ہیں۔مضمون میں کہا گیا ہے کہ چین نے ہفتوں کےاندر ووہان میں 90 لاکھ لوگوں کے سارس CoV-2 کے ٹیسٹ کئے جبکہ مزید کہا گیا ہے کہ اس نے رابطوں کا سراغ لگانے کے لے ایک مؤثر قومی نظام تشکیل دیا۔مضمون میں چین کے ردعمل کو مؤثر بنانے کے لئے وجوہات کا بھی احاطہ کیا گیا ہے جس میں ذاتی تحفظ کے آلات کی تیاری کی صلاحیت، فانگ کانگ ہسپتالوں کے نیٹ ورک کی مؤثر تعمیر ، عوامی صحت کے اقدامات ،خاص طو رپر ماسک پہننے جیسے اقدامات کے ساتھ ساتھ حکومتی شعبوں اور شہریوں کے درمیان ضوابط پر ہم آہنگی شامل ہے۔

تازہ ترین