آپ آف لائن ہیں
جمعہ13؍ رجب المرجب 1442ھ 26؍فروری2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

3 افراد کی لاشیں ملیں،کرنٹ لگنے سے ایک جاں بحق

کراچی (اسٹاف رپورٹر) مختلف علاقوں سے 3 افراد کی لاشیں ملیں،کرنٹ لگنے سے ایک جاں بحق ہوگیا،تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی حدودبنارس پل کے نیچے سے ایک شخص کی لاش ملی،پولیس نے لاش کو سول اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے شناخت بھی نہیں ہو سکی،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو سرد خانے منتقل کر دیا،ملیر 55سالہ محمد ظفر ولد نور محمد لاش ملی،پولیس کے مطابق لاش دو سے تین روز پرانی ہے ،پولیس نے بتایا کہ متوفی نشے کا عادی تھا، نیو کراچی صنعتی ایریا میں گھر سے 75سالہ معین علی کی لاش ملی پولیس نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کیا،پولیس کے مطابق متوفی کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ وہ تدفین کے بعد واقعہ کا مقدمہ درج کروائیں گی،پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ متوفی کا بہو کیساتھ جھگڑا ہوا تھا، بظاہر متوفی کے جسم پر کسی زخم اور چوٹ کا نشان نہیں ہے تاہم ایسا معلوم ہوتا ہے کہ متوفی کی موت طبعی نہیں ہے، شاہ لطیف ٹاؤن مکان نمبرn-713سیکٹر 20-dفیضان مدینہ مسجد کے قریب گھر کے اندر کام کے

دوران کرنٹ لگنے سے 25سالہ عبدالرشیدجاں بحق ہو گیا جسکی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید