• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تحریک پاکستان کے شہداء کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،عشرت صالح

کراچی(پ ر)امام بارگاہ شاہ کربلا رضویہ سوسائٹی میں تنظیم احباب بھرتپور کی جانب سے پاکستان کی آزادی کی تحریک کے شہیدا کوایصال ثواب کیلئے اجتماع پر عشرت صالح نے کہا ہےکہ تحریک پاکستان کے شہداء کی لا زوال قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائیگا،رئیس صالح نے کہا کہ وطن کی سلامتی اور استحکام ہمیں عزیز ہے اور ہم ملک کی تعمیر و ترقی کیلئے کوشاں ہیں،اس موقع پر جسٹس حسن فیروز ،رضا شاہ جعفری،ڈاکٹر شوکت جعفری،محمد علی جعفری ،محمد لیئق ،یونس جعفری،مصطفیٰ حیدر اور دیگر افراد موجود تھے۔

تازہ ترین