• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عزیر جیسوال کو کونسا موسم پسند ہے؟ منال خان نے بتادیا

شوبز انڈسٹری کی نامور اداکارہ و ماڈل منال خان نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں بتایا ہے کہ نامور گلوکار عزیر جیسوال کو کونسا موسم پسند ہے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر منال خان نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی ہے جس میں اداکارہ کے ہمراہ نامور گلوکار عزیر جیسوال بھی ہیں جبکہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں فنکار سردیوں کے لباس میں ملبوس ہیں۔


منال خان نے تصویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہاں اتنی سردی نہیں ہے لیکن ہم سب کو سردی پسند ہے خاص کر میرے ساتھ والے شخص یعنی عزیر جیسوال کو سردی کا موسم بہت پسند ہے۔‘

دوسری جانب عزیر جیسوال نے بھی اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر منال خان کے ہمراہ یہی تصویر شیئر کی ہے۔

View this post on Instagram

Wait for it! @minalkhan.official @jujuhaider @thatsoplush

A post shared by Uzair Jaswal (@uzairjaswalofficial) on


عزیر جیسوال نے انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’انتظار کیجیے۔‘

گلوکار کی پوسٹ کا کیپشن پڑھنے کے بعد اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ منال خان اور عزیر جیسوال ایک ساتھ کسی پراجیکٹ میں کام کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل منال خان نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر پوسٹ کی تھی جس میں اُنہوں نے ہلکے سبز رنگ کا خوبصورت لباس زیب تن کیا ہوا تھا۔


منال خان کی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے اُن کے ساتھ اداکار احسن محسن اکرام نے اُن سے اپنی محبت کا اظہار کیا تھا۔

اداکار احسن محسن نے منال خان کی تصویر پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’آئی لو یو‘ اور اس کے ساتھ ہی اداکار نے اپنے کمنٹ میں دل والے ایموجی کا اضافہ بھی کیا۔

اداکار احسن محسن کے اظہارِ محبت کا جواب دیتے ہوئے منال خان نے کچھ لکھے بغیر دل والا ایموجی بنایا تھا۔ 

منال خان اور احسن محسن کے کمنٹس پڑھنے کے بعد صارفین کی جانب سے ان دونوں کے تعلقات کے بارے میں کئی سوالات اُٹھائے جا رہے ہیں۔

تازہ ترین