• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سب سے زیادہ غذا کھانے والا جاندار کون سا ہے؟

بلیو وہیل کا شمار دنیا کے خوش خوراک جانداروں میں ہوتا ہے، جانداروں میں سب سے زیادہ خوراک بلیو وہیل کی ہوتی ہے۔

بلیو وہیل کی یومیہ خوراک تقریباً چار ٹن ہے، وہیل کی یہ نسل روزانہ کرل نامی چار کروڑ سمندری حیاتیات کو اپنی غذا بناتا ہے۔

ایک اندازے کے مطابق بلیو وہیل جتنی غذا کسی اور جاندار کی نہیں ہوتی۔

بلیو وہیل اس زمین کا سب سے بڑا جاندار ہے، اس کا سائز 30 میٹر یعنی 100 فٹ تک ہو سکتا ہے جبکہ اس کا وزن 173 سے 181 ٹن ہوتا ہے۔

اس مچھلی کا بڑا سائز اور پرسکون زندگی سب کے لیے ہی حیرت کا باعث ہے۔  یہ اس زمین کے قدیم ترین جانداروں میں سے ایک ہے۔

نیلی وہیل مچھلی کی زبان کا وزن افریقا کے جنگلوں میں پائے جانے والے اوسط ہاتھی جتنا ہوتا ہے جبکہ اس کے دل کا سائز گولف کارٹ جتنا ہوتا ہے۔

افریقی ہاتھی کا اوسط وزن 2.7 ٹن ہوتا ہے جبکہ بعض صورتوں میں یہ 6 ٹن بھی ہوسکتا ہے۔

بلیو وہیل کے دل کا سائز بعض صورتوں میں کار جتنا بھی ہو سکتا ہے، نیلی وہیل ایک بار مکمل منہ کھول کر 90 ٹن خوراک اور پانی منہ میں بھر سکتی ہے۔

یہ مچھلی ایک نوالے میں 500 کلوگرام کرل(Krill) یا چھوٹی مچھلیاں کھا سکتی ہے، جس میں 4 لاکھ 57 ہزار کیلوریز ہوتیں ہیں، ایک بلیو وہیل 40 ملین کرل کھا سکتی ہے۔

تازہ ترین