• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عائشہ عُمر کی اظفر رحمٰن کے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش

فلم و ٹی وی انڈسٹری کی مقبول ترین اداکارہ عائشہ عُمر نے اپنی سالگرہ کے موقع پر معروف اداکار اظفر رحمٰن کے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

گزشتہ روز اداکارہ عائشہ عُمر نے اپنی 39ویں سالگرہ منائی اور اس موقع پر جہاں اُن کے مداحوں اور عزیز و اقارب نے اُنہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی تو وہیں اداکارہ کے بہترین دوست اظفر رحمٰن نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر عائشہ عُمر کے ہمراہ ایک یادگار تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اُن کے لیے خصوصی پیغام جاری کیا ہے۔


انسٹاگرام پر تصویر پوسٹ کرتے ہوئے اظفر رحمٰن نے اداکارہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی اور لکھا کہ ’عائشہ تُم اپنی کامیابیوں کی وجہ سے ہر گُزرتے دن کے ساتھ مجھے فخر محسوس کرواتی ہو۔‘

اظفر رحمٰن نے اپنے پیغام میں لکھا کہ ’میری دُعا ہے کہ تمہاری زندگی پیار، محبت، تندرستی اور کامیابیوں سے بھرپور ہو۔‘

اداکار نے مزید لکھا کہ ’ہمیشہ ایسے ہی چمکتی رہو، مُسکراتی رہو اور آنے والے سال بھی تمہارے لیے خوشگوار ثابت ہوں۔‘

اظفر رحمٰن کی اس خصوصی پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے عائشہ عُمر نے لکھا کہ ’میرے اظفو اس خوبصورت پیغام کے لیے آپ کا بہت شکریہ اور میں آپ کو بہت یاد کرتی ہوں۔‘

عائشہ عُمر نے اظفر رحمٰن کے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے لکھا کہ ’میں جلد از جلد اپنے بھتیجے کو دیکھنا چاہتی ہوں۔‘

اداکارہ کے اس کمنٹ کو پڑھنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین اس کشمکش میں مبتلا ہوگئے ہیں کہ اظفر رحمٰن کے ہاں بیٹے کی پیدائش کب ہوئی کیونکہ اداکار کی جانب سے اس حوالے سے کوئی خبر سامنے نہیں آئی ہے۔

خیال رہے کہ اظفر رحمٰن نے سال 2017 میں شادی کی تھی تاہم وہ اپنی ازدواجی زندگی کے حوالے سے کوئی خبر سوشل میڈیا پر شیئر نہیں کرتے ہیں۔

عائشہ عُمر نے اظفر رحمٰن کے بیٹے کو دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی
اظفر رحمٰن اور اُن کی اہلیہ

اداکار کی شادی میں قریبی دوستوں، رشتہ داروں اور عزیز واقارب نے شرکت کی تھی۔

تازہ ترین