• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف کرناٹک پولیس نے کسانوں کی توہین کرنے پر مقدمہ درج کرلیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کسانوں کے احتجاج پر کنگنا رناوت نے ان کے خلاف ہتک آمیز ٹوئٹ کی۔

کرناٹک عدالت کی ہدایت کے بعد پولیس نے بولڈ اداکارہ کے خلاف ایف آئی آر درج کی جبکہ اس میں ان کے خلاف دو گروہوں کے درمیان لڑائی کروانے کی کوشش کرنے، جان بوجھ کر ایک گروپ کی توہین کرنے، شدید اشتعال انگیزی پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔


واضح رہے کہ چند روز قبل بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع ٹوماکورو کی عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ فرسٹ کلاس عدالت نے ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایات جاری کیں۔

ایف آئی آر کے مطابق کنگنا رناوت نے احتجاج کرنے والے کسانوں کو دہشتگردوں سے تشبیہ دی تھی۔

تازہ ترین