پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے الزام عائد کیا ہے کہ مشیر داخلہ شہزاد اکبر بھیس بدل بدل کر نیب میں آتے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کے کمرے میں لگے کیمروں کی وڈیو وزیراعظم کے دفتر میں دکھائی جاتی ہے۔
انھوں نے کہا کہ چیئرمین نیب کو حکم دیا جاتا ہے کہ شہباز شریف کو زمین پر کھانا دیں اور نماز کے لیے کرسی نہ دی جائے۔
لیگی ترجمان نے نیب پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں پارٹی صدر شہباز شریف نیب کی حراست میں زخمی ہوئے۔