• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب اسمبلی میں پی ڈی ایم کے گوجرانوالہ جلسے کی بازگشت



پنجاب اسمبلی میں بھی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے گوجرانوالہ میں ہونے والے جلسے کی بازگشت سنائی دی، پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر نے کارکنوں کی پکڑ دھکڑ پر پولیس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کر دیا۔

دواؤں کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قرارداد حکومت نے اکثریت کے بل بوتے پر منظور نہیں ہونے دی۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضیٰ نے گوجرانوالہ جلسے سے قبل پی پی پی کارکنوں کی گرفتاری کی شدید مذمت کی۔

وہ موٹروے ریپ کیس کے مرکزی ملزم کی گرفتاری پر وزیر قانون کی لاعلمی پر بھی خوب برسے۔

اپوزیشن کے رکن سمیع اللّٰہ خان کا کہنا تھا کہ وزیرِاعظم کے مشیر طفر مرزا ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے ذمہ دار تھے۔


ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وزیرِاعظم نے اب تک گیارہ مسائل کا نوٹس لیا ہے جس پر صورتحال مزید ابتر ہوگئی۔

ن لیگ کی ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف قراد حکومت نے کثرت رائے کی بنیاد پر مسترد کر دی۔

وزیرِ صحت یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ حکومت ادویات پر 32 ارب خرچ کر رہی ہے۔

ایجنڈا مکمل ہونے پر اجلاس غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دیا گیا۔

تازہ ترین