پنجاب اسمبلی میں ن لیگی ارکان کی بدتمیزی کا نشانہ بننے والے جلیل شرقپوری کی درخواست پنجاب اسمبلی سیکریٹریٹ کو موصول ہوگئی ہے۔
میاں جلیل شرقپوری نے درخواست میں کہا ہے کہ ان سے زبردستی استعفیٰ لینے کی کوشش کی گئی۔
انہوں نے کہا کہ ایم پی اے میاں عبدالرؤف اور دیگر نے میرے ساتھ بدتمیزی کی۔
میاں جلیل شرقپوری نے کہا کہ ممبر اسمبلی کو یرغمال بنانے، زبردستی استعفیٰ لینے کی کوشش پر کارروائی کی جائے۔
رکن پنجاب اسمبلی نے اپنی درخواست میں کہا کہ دستار پر لوٹے رکھنے کی کوشش پر لاہور پولیس کو قانونی کارروائی کے لیے کہا جائے۔