• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسپیکر نے پنجاب اسمبلی کے سامنے بلڈنگز کو سیکیورٹی رسک قرار دیدیا


اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کے سامنے موجود عمارتوں کو سیکیورٹی رسک قرار دے دیا ہے۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی کے سامنے کئی نجی بلند و بالا عمارتیں سکیورٹی رسک ہیں، تاریخی عمارتوں کے آس پاس بلند عمارتیں نہیں بنائی جا سکتیں۔

اپنے ایک بیان میں اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے اس ایشو پر کوئی توجہ نہیں دی۔


انہوں نے کہا کہ قانون سے کوئی بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی نہیں ہونی چاہیے۔

پرویز الہٰی نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ بلڈنگز سے متعلق قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین