کراچی (اسٹاف رپورٹر) جمعیت علماء اسلام(ف)نے 18 اکتوبر کو کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسہ عام کے حوالے سے عوامی رابطہ مہم کا آغاز کردیا ہے، اس سلسلے میں شیریں جناح کالونی شمولیتی جلسے، جامع مسجد دکھنی آرام باغ، برنس روڈ، جھٹ پٹ مارکیٹ لیاری میں عوامی اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جس میں جے یو آئی کے صوبائی جنرل سیکریٹری مولانا راشد محمود سومرو و دیگر مقررین نے خطاب کیا، اس موقع پر سینکڑوں افراد نے مختلف سیاسی پارٹیوں سے مستعفی ہو کر جمعیت علماء اسلام میں باضابطہ شمولیت کا اعلان بھی کیا۔