• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاک ڈاؤن کا اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی تعلق نہیں، اسد عمر

کراچی (ٹی وی رپورٹ)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی، اسد عمر نے کہا ہے کہ مہنگائی کنٹرول کے لئے تمام پہلوؤں پر کام کیا جارہا ہے طلب و رسد کے ساتھ مہنگائی کی وجہ ذخیرہ اندوزی بھی ہوسکتی ہے،لاک ڈاؤن کا اپوزیشن کے جلسوں سے کوئی تعلق نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔اسد عمر نے کہا کہ کورونا وارننگ ہم نے نہیں شروع کی اور ان کے جلسے سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے ۔ کئی ہفتے کورونا کے کیسزایک کم سطح پر رہنے کے بعدآہستہ آہستہ ان میں اضافہ ہونا شروع ہوا۔کچھ علاقوں سے خاص طو رپر خبر آنی شروع ہوئی اور ہمیں ڈیٹا نے بتانا شروع کیا کہ وہاں پرکیسز کی تعداد بڑھ رہی ہے۔اس پر پہلا ایکشن سندھ حکومت کی جانب سے لیا گیا اور کراچی میں انہوں نے چند علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا نفاذ کیا۔آزاد کشمیر سے خبر آئی کہ وہاں پر بہت زیادہ مثبت رجحان بڑھ گیا ہے خاص طور پر مظفر آباد میں بہت زیادہ ہے ۔

تازہ ترین