• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پنجاب میں تین ماہ کے دوران پولیس کیخلاف 118احتجاجی مظاہرے

راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر) پنجاب بھرمیں تین ماہ کے دوران پولیس کے خلاف 118 احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔خفیہ ادارے کی جانب سے تیارکی گئی رپورٹ کے مطابق یکم جولائی سے30ستمبرتک صوبے کے مختلف اضلاع میں پنجاب پولیس کے خلاف کل ایک سواٹھارہ احتجاجی مظاہرے رپورٹ ہوئے ان میں 32احتجاجی مظاہرے ملزموں کی عدم گرفتاری ،30مظاہرے سائلین سے پولیس کے غلط روئیے کے خلاف ، 29احتجاج پولیس کی غلط تفتیش ،13مظاہرے غیرقانونی حراستوں اورپولیس تشددکے خلاف ،جرائم پرکنٹرول نہ ہونے پر8باراحتجاج ہواجب کہ 6احتجاج دیگرمتفرق شکایات پرکئے گئے ۔ان تین ماہ کے دوران سب سے زیادہ 20احتجاجی مظاہرے لاہورپولیس کے خلاف کئے گئے ۔دوسرے نمبرپرفیصل آبادپولیس کے خلاف11،ملتان پولیس کے خلاف 10،شیخوپورہ پولیس کے خلاف 8،نارووال ،پاکپتن ،اوکاڑاوروہاڑی پولیس کے خلاف 6،6گوجرانوالہ اوربہاول پورپولیس کے خلاف5،5قصوراورڈیرہ غازی خان پولیس کے خلاف چار،چار،جہلم ،سیالکوٹ،چنیوٹ اوررحیم یارخان پولیس کے خلاف تین ،تین ،راولپنڈی اورلیہ پولیس کے خلاف دو،دو،جب کہ چکوال ،سرگودھا،میانوالی،بھکر،گجرات،ننکانہ صاحب ،ٹوبہ ٹیک سنگھ،ساہیوال ،خانیوال،لودھراں اورمظفرگڑھ پولیس کے خلاف ایک ایک احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
تازہ ترین