• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


سندھ کے وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ آج کراچی میں واقع قومی احتساب بیورو (نیب) کےدفترمیں پیش ہو گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب) کے ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ مراد علی شاہ تقریباً 1 گھنٹہ نیب کے دفتر میں موجود رہے۔

نیب ذرائع کا بتانا ہے کہ نیب دفتر میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سے روشن سندھ پروگرام، شوگر سبسڈی کیس اور گندم کے بحران پر سوالات کیئے گئے۔


واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ اور سابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سمیت سندھ کے 10 سے زائد کابینہ ارکان کے خلاف نیب کراچی اور نیب سکھر میںبہت سی انکوائریاں جاری ہیں۔

تازہ ترین