• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مراد علی شاہ کیخلاف مزید شہادتیں مل گئیں، نیب کا دعویٰ، کبھی اختیارات کا ناجائز استعمال نہیں کیا، وزیراعلیٰ سندھ

اسلام آباد ( زاہد گشکوری ) وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف جعلی اکائونٹس کیس میں تحقیقات اہم مرحلے میں داخل ہوگئی ہیں۔ نیب کے تحت مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کا دعویٰ ہے کہ مراد علی شاہ کے خلاف مزید ثبوت اور شہادتیں مل گئی ہیں۔ سرکاری ریکارڈ تک حاصل دسترس کے مطابق نیو کیپٹو پاور پلانٹس کو 2015 سے مارچ 2018 تک دو ارب 30کروڑ روپے کی سبسڈی فراہم کی گئی۔ حکومت سندھ کی جانب سے اس بھاری رقم کے اجراء کا کوئی واضح جواز نہیں دیا گیا جو مارچ 2015سے 2017کے درمیان جاری کی گئی جب موجودہ وزیر اعلیٰ سندھ صوبائی وزیر خزانہ تھے، جاری تحقیقات سے واقف نیب حکام کے مطابق اومنی گروپ کی گیس پر چلنے والی چار پاور کمپنیوں کو ایک ارب 58 کروڑ روپے 68.7 فیصد) دیئے گئے۔ ماضی میں دی گئی اس سبسڈی کیلئے اس وقت کے وزیر اعلیٰ نے کوئی قانونی جواز نہیں دیا گیا ۔ دوران انکوائری یہ انکشاف ہوا کہ 2017 میں مراد علی شاہ نے وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے نیو کیپٹو پاور پلانٹس سبسڈی ایکٹ 2017 کے اجراء سے قبل مبینہ طور پر غیر قانونی سبسڈی فراہم کی جس کا وزیر اعلیٰ کو ڈپٹی ڈائریکٹر نیب کی جانب سے جاری نوٹس میں ذکر ہے ۔

تازہ ترین