• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ گندم کیس میں سکھر میں واقع قومی احتساب بیورو (نیب) کے دفتر میں پیش ہو گئے۔

قومی احتساب بیورو (نیب ) نے انہیں گندم کیس میں انکوائری کے لیے طلب کیا تھا۔

وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نیب سکھر کے دفتر میں بیان ریکارڈ کرا دیا جس کے بعد وہ این آئی سی وی ڈی روانہ ہو گئے جہاں وہ پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کی عیادت کریں گے۔

نیب ذرائع کے مطابق 2017ء میں سرکاری اور غیر سرکاری گوداموں سے سبسڈی پر گندم جاری کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیئے: مراد علی شاہ آج نیب کے سامنے پیش ہوں گے

گندم کی مد میں ساڑھے 13 ارب روپے پلی بارگین کی مد میں وصول کیے گئے جبکہ ڈیڑھ ارب روپے سے زائد رقم اب بھی مل مالکان پر واجب الادا ہے۔

وزیر اعلیٰ سندھ کو 10 سوالات پر مشتمل سوال نامہ ارسال کیا گیا تھا، گندم سے متعلق انہی سوالات کے جواب جمع کرانے وزیرِ اعلیٰ سندھ نیب کے دفتر پہنچے تھے۔

تازہ ترین