حکومتِ بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کہتے ہیں کہ وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد قرنطینہ میں ہیں۔
کوئٹہ سے جاری کیئے گئے ایک بیان میں حکومتِ بلوچستان کے ترجمان لیاقت شاہوانی کا کہنا ہے کہ وزیرِاعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی طبیعت کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد بہت بہتر ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان ناصرف قرنطینہ میں ہیں، بلکہ وہ سوشل میڈیا پر ایکٹیو ہیں۔
ترجمان حکومتِ بلوچستان کا مزید کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے کورونا کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد اپنی تمام ملاقاتیں منسوخ کر دی ہیں۔
لیاقت شاہوانی کا یہ بھی کہنا ہے کہ ضروری ہوا تو وزیرِ اعلیٰ بلوچستان ویڈیو لنک کے ذریعے سرکاری اجلاسوں میں شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کا گزشتہ روز کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آ گیا تھا۔