• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دنیا میں کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کا پانچواں کیس

امریکا میں کورونا وائرس سےصحت یاب ہونے والے 25سالہ نوجوان میں دوبارہ کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی، دنیا بھر میں کورونا وائرس سے دوبارہ متاثرہونے کا یہ پانچواں کیس ہے۔

امریکی ریسرچرز نے ملک میں کورونا وائرس دوبارہ ہونے کے پہلے کیس کی تصدیق کی ہے۔ نواڈا کا 25 سالہ نوجوان کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہوا ہے اور کورونا وائرس کا یہ حملہ پہلے سے زیادہ شدید ہے اور اسے اسپتال میں اضافی آکسیجن دی جارہی ہے۔

تحقیق میں کہا گیا ہے کہ کورونا وائرس سے دوبار ہ متاثر ہونے کے کیس سامنے آنے کے بعد ظاہر ہوتا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے افراد میں مکمل امیونٹی کی گارنٹی نہیں دی جاسکتی، تمام افراد کو حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا چاہیے۔

کورونا وائرس سےصحت یاب ہونے کے بعد دوبارہ کورونا کا شکار ہونے کا یہ عالمی سطح پر پانچواں کیس ہے۔

اس سےقبل بیلجیئم، نیدرلینڈز، ہانگ کانگ، ایکواڈور میں کورونا وائرس سے دوبارہ متاثر ہونے کے کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔

تازہ ترین