قومی احتساب بیورو (نیب) نے انکشاف کیا ہے کہ پنجاب کے شہر بہاولنگر میں ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) آفس کے نائب قاصد کے کروڑوں روپے کے اثاثے نکل آئے۔
قومی احتساب بیورو (نیب) کے ترجمان کے مطابق ملزم کے نام 20 کروڑ روپے مالیت سے زائد کی دکانیں، مکان اور پلاٹس ہیں۔
نیب ترجمان کا مزید کہنا ہےکہ ملزم نے متعدد جائیدادیں بے نامی طور پر اپنے خاندان کے افراد کے نام کر رکھی ہیں۔
قومی احتساب بیورو کے ترجمان کا یہ بھی کہناہے کہچند دن پہلے نیب نے ملزم کے گھر پر چھاپہ مار کر چھ کلو سونا، نقدی اور پرائز بانڈ برآمد کیے تھے۔