• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ایس ایکس 100 انڈیکس میں 137 پوائنٹس کا اضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کا ہنڈریڈ انڈیکس 137 پوائنٹس اضافے سے 40 ہزار 144 پوائنٹس پر بند ہوا ہے۔

شیئرز بازار کے ہنڈریڈ انڈیکس نے آج 347  پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار کیا۔

ہنڈریڈ انڈیکس کی آج کم ترین سطح 39 ہزار 840 رہی، شیئرز بازار میں آج 408 کمپنیز کے شیئرز کے سودے ہوئے۔

آج کاروباری دن کے دوران 286  کمپنیز کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ہوا اور 108 کمپنیز کی قیمتوں میں کمی جبکہ 14 کمپنیز کے شیئرز کے ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

شیئرز بازار کے کاروبار کی مالیت 8 ارب 54 کروڑ روپے سے زائد رہی۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 23 ارب روپے بڑھ کر 7 ہزار 493 ارب روپے ہے۔

تازہ ترین