کوئٹہ کی سریاب روڈ پر موٹر سائیکل کی ٹکر سے ایک بھکاری زخمی ہوگیا، تاہم اس کی جیب سے ایک لاکھ روپے کے قریب رقم برآمد ہوئی ہے۔
کوئٹہ میں زخمی ہونے والے بے ہوش بھکاری کو پولیس نے سول اسپتال پہنچادیا، سارے معاملے میں دلچسپ بات یہ ہے کہ روپیہ روپیہ بھیک مانگنے والے بھکاری کا اثاثہ اس کی جیب سے دو چار نہیں پورے پچاسی ہزار روپے برآمد ہوا ہے۔
نوٹوں اور سکوں کی شکل میں ان پیسوں کو پولیس نے تحویل میں لے لیا ہے، تاکہ ہوش میں آنے کے بعد بھکاری کو واپس کیا جاسکے۔