• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کیخلاف ملک گیر احتجاج



پاکستان کے سب سے بڑے میڈیا گروپ جنگ اور جیو کے ایڈیٹر انچیف میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف مختلف شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

کراچی

جنگ آفس کراچی کے باہر ہونے والے احتجاجی کیمپ میں چیئرمین فرزندان پاکستان رانا اشفاق رسول، نائب صدر ن لیگ سندھ اقبال خاکسار، صدر کراچی پریس کلب امتیاز فاران، سینئر صحافی شکیل یامین کانگا، خورشید عباسی، رانا یوسف سمیت دیگر شریک ہوئے۔

مقررین نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری اور انھیں طویل عرصے سے جیل میں رکھنے کو افسوسناک قرار دیا۔

راولپنڈی

راولپنڈی آفس کے باہر احتجاج میں سینئر صحافی حنیف خالد، آصف علی بھٹی، ملک نصرت، محمد صغیر، امجد عباسی اور سول سوسائٹی نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

لاہور

لاہور میں ڈیوس روڈ پر احتجاجی کیمپ میں کسان رابطہ کمیٹی کے سربراہ ناصر اقبال، سینئر صحافی صدیق خان، اقبال چودھری، ظہیر انجم، اویس قرنی، منورحسین، عزیز شیخ، عبدالوہاب، فاروق اعوان، محمد علی، ہمایوں زمان مرزا، رومیو جالب، عائشہ اکرم، افضل عباس اور دیگر شریک ہوئے۔

پشاور

پشاور میں مظاہرہ جنگ، جیو اور دی نیوز کے دفاتر کے سامنے کیا گیا جہاں مظاہرین نے میر شکیل الرحمٰن کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا۔

کوئٹہ

کوئٹہ میں میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے حق میں ہونے والے مظاہرے میں جنگ اور جیو سے وابستہ صحافیوں اور کارکنان نے شرکت کی۔

بہاولپور

بہاولپور پریس کلب میں سینئر صحافی امین عباسی، محمد اکرم ناصر، امجد محمود، شاہد بلوچ، مجید ہاشمی، آصف کبیر سمیت دیگر نے میر شکیل الرحمٰن کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کیا۔

نواب شاہ

نواب شاہ میں بھی ایڈیٹر انچیف جنگ اور جیو میر شکیل الرحمٰن کی رہائی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔

تازہ ترین