• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہمارے بیٹے کا بھی کوروناٹیسٹ مثبت آیا تھا، میلانیا ٹرمپ


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے چھوٹے بیٹے بیرن ٹرمپ کا بھی کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا جس کا تاخیر سے پتا لگا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کی اہلیہ اور امریکی خاتون اول میلانیا ٹرمپ نے ’میرا کورونا کے ساتھ ذاتی تجربہ‘ کے نام سے مضمون میں انکشاف کیا ہے کہ انکے بیٹے بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا تھا جو اب منفی ہے۔ ٹرمپ اور میرا ٹیسٹ مثبت آنے پر بیرن کا بھی ٹیسٹ کروایا تھا۔ 14 سال کے بیرن کا پہلا ٹیسٹ منفی اور پھر اگلے دن مثبت آیا۔

میلانیا ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہمیں خدشہ تھا کہ بیرن بھی کورونا کا شکار ہو گئے ہیں۔ ہمارا خدشہ اس وقت درست ثابت ہوا جب بیرن کا کورونا ٹیسٹ بھی مثبت آیا، خوش قسمتی سے وہ صحت مند ہیں اور ان میں کورونا کی کوئی علامات ظاہر نہیں ہوئیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تینوں کو ایک ساتھ کورونا ہوا تو ایک دوسرے کا خیال رکھنے میں مدد ملی۔

واضح رہے کہ چند روز قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا، جس کے بارے میں خود امریکی صدر نے سوشل میڈیا کے ذریعے دنیا کو آگاہ کیا تھا۔

تازہ ترین