• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک فوج نے بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا


پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری بار برطانیہ میں ہونے والا عالمی فوجی مقابلہ جیت کر بین الاقوامی اعزاز اپنے نام کرلیا، پاکستان آرمی نے مسلسل تیسری بار بین الاقوامی ملٹری ڈرل مقابلہ جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا۔

پاک فوج نے مدمقابل ٹیموں کو شکست دے کر مسلسل تیسری بار پیس اسٹکنگ مقابلے جیتے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) میجر جنرل بابر افتخار نے اپنے بیان میں کہا کہ ’پاک فوج نے برطانیہ میں رائل ملٹری اکیڈمی سینڈسہرٹ میں پیس اسٹکنگ کمپٹیشن سے مشہور انٹرنیشنل ملٹری ڈرل مقابلہ جیت لیا ہے۔‘

سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں بتایا گا کہ ’رائل ملٹری اکیڈمی میں ہونے والے مقابلے میں پاکستان آرمی نے مسلسل تیسرے سال کامیابی حاصل کی، پاکستان ملٹری اکیڈمی کی ٹیم نے ان مقابلوں میں پاک فوج کی نمائندگی کی۔

پاکستان نے فوجی مہارت کے اس مقابلے میں پہلی بار 2018 میں شرکت کی تھی جس کے بعد سے مسلسل تیسری بار اس میں کام یابی حاصل کی ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی اس مقابلے میں پاک فوج کی نمائندگی کرتی ہے۔

اس مقابلے میں کامیابی پر برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمیشن نے مقابلہ جیتنے والی ٹیم کو مبارک باد دی ہے۔

پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علی زادہ نے بھی اردو میں پیغام جاری کیا اور مبارکباد دی۔

تازہ ترین