• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ جلسہ: انتظامیہ کا PDM سے 28 نکاتی معاہدہ طے


گوجرانوالہ میں اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)  کا  ضلعی انتظامیہ کے ساتھ  28 نکاتی معاہدہ طے پاگیا۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے پی ڈی ایم کو 16 اکتوبر کیلئے جناح اسٹیڈیم میں جلسے کی اجازت مل گئی ہے ۔

انتظامیہ کی جانب سے طے شدہ 28 نکاتی معاہدے کے مطابق کل شام 5 سے11بجے تک جلسےکی اجازت ہوگی، جبکہ ملکی سلامتی کے اداروں اور آئین کے خلاف کوئی تقریرنہیں کی جائے گی۔


معاہدے کے مطابق پی ڈی ایم کا کوئی رہنما اسٹیڈیم کے علاوہ کسی جگہ تقریرنہیں کرے گا، جی ٹی روڈ پراستقبالیہ کیمپ نہیں لگائے جائیں گے، جبکہ جلسے کے دوران کورونا وائرس کی ایس او پیز پرعمل لازمی ہوگا۔

اس کے علاوہ کارکنان کے درمیان تین سےچھ فٹ کا فاصلہ ہوگا، جلسہ گاہ میں اسلحےکی نمائش اورآتش بازی پرپابندی ہوگی، خلاف ورزی پرجلسہ انتظامیہ کےخلاف مقدمات درج کیےجائیں گے۔

تازہ ترین