• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزراء گھر چلے جائیں، ان کا کام ٹائیگر فورس کرے گی، شیری رحمان


پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراء کو اپوزیشن کے خلاف لگایا ہوا ہے اور وزراء کا کام ٹائیگر فورس کے حوالے کیا جا رہا ہے، وزراء استعفے دے کر گھر چلے جائیں، ان کا کام ٹائیگر فورس کرے گی۔

اپنے ایک بیان میں شیری رحمان نے کہا کہ ٹائیگر فورس کو مہنگائی پر نظر رکھنے کی ہدایت وفاقی کابینہ کے خلاف چارج شیٹ ہے، مہنگائی کم کرنا ٹائیگر فورس کا نہیں حکومت اور کابینہ کا کام ہے۔


انہوں نے سوال کیا کہ ٹائیگر فورس کو کس قانون کے تحت مہنگائی کنٹرول کرنے کی ہدایت دی جارہی ہے۔

شیری رحمان نے کہا کہ نااہل نوٹس سرکار کی وجہ سے عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے۔

تازہ ترین