جنیوا (ایجنسیاں) عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ اکتوبرمیں دنیابھر میں کورونا کے کیسز میں یومیہ اضافہ دیکھا جا رہا ہے جبکہ متعدد ممالک میں وبائی صورتحال دوبارہ سنگین ہو رہی ہے۔موسمیاتی تبدیلی جیسےعناصر کی بدولت کچھ علاقوں میں وبا کے پھیلاؤ میں تیزی جبکہ کئی میں عارضی سست روی کا امکان ہے ،تاہم وائرس کی ہیت کی تبدیلی کے باعث وبا کے دوبارہ پھوٹنے کا امکانات بڑ ھ رہے ہیں ۔عالمی ادارہ صحت کےمطابق کچھ ممالک میں انسدادی اقدامات کو دوبارہ سخت کردیا گیا ہے،برطانیہ سمیت کئی ممالک نےدوبارہ وبا کی صورتحال بارے اپنی عوام کوانتباہ جاری کردیا ہے ۔ عالمی ادارہ صحت کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ برس دنیا بھر میں ایک کروڑ افراد تپ دق یا ٹی بی کا شکار ہوئے، ان میں سے تقریباً 14 لاکھ موت کے منہ میں چلے گئے۔ ڈبلیو ایچ او نے خبردار کیا ہے کہ ٹی بی کے خلاف حالیہ برسوں میں قابل قدر اقدامات کے باوجود اب خطرہ ہے کہ کورونا کی وبا ان کوششوں کو نقصان پہنچا سکتی ہے کیونکہ زیادہ تر ممالک اور ماہرین کی توجہ کووڈ 19 پر ہی لگی ہوئی ہے ۔