• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع راولپنڈی میں ڈ ینگی کے32کنفر م مر یض ر پو رٹ

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) ضلع راولپنڈی میں32کنفر م ڈ ینگی مر یض ر پو رٹ ہوئے ہیں جن میں سے 12ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال، 12 بے نظیر بھٹو ہسپتا ل جبکہ8 ہو لی فیملی ہسپتال میں ز یر علاج ہیں۔ اس بات کا اظہار کمشنر آفس میں اجلاس کے دوران کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ محمد محمود کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا گیا۔ ڈاکٹر سہیل نے یکم جنوری سے11اکتوبرتک کی سر گر میوں کے بارے میں بتایاکہ اس دوران چکلا لہ کنٹو نمنٹ بورڈ، راولپنڈی کنٹو نمنٹ بورڈ، پو ٹھو ہار ٹائون(اربن) اور راول ٹائون میں ان ڈور و یکٹر سر و یلئنس میں 29609 لاروا برآمد ہوا جبکہ آ ئو ٹ ڈور و یکٹر سرو یلئنیس کی رپو رٹ کے مطابق انہی علاقوں میں3679 مقامات سے لاروانکلاجس کی تلفی کا عمل کیا گیا۔ضلع راولپنڈی میں کل7843 ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کی گئی اور تما م کے تمام ہا ٹ سپاٹس کے کئی بار دورے کئے گئے اور و ہاں مطلوبہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے لاروا تلفی کا عمل مکمل کیا گیا۔ کمشنر نے کہا کہ آئوٹ ڈور سرگر میوں پر ز یا دہ تو جہ د یتے ہو ئے لا روا تلفی کے عمل کو خصو صی اہمیت دی جائے۔ صفائی مہم کے تحت اس بات کو بھی یقینی بنا یا جائے کہ ما حو ل ڈ ینگی بر یڈ نگ کے لئے سا ز گا ر نہیں۔لو گوں میں اس شعور کواجا گر کر نا بھی وقت کی اہم ضرورت ہے کہ اپنے گھر اوراردگرد کے ماحول کی صفائی کو یقینی بنا کر موذی بیمار یوں سے بچا جاسکتا ہے۔
تازہ ترین