وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے گوجرانوالہ میں ہونے والے اپوزیشن کے جلسے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ 11 جماعتیں 12واں بھارت، 18شہروں سے کرائے کے کارکن لا کر بھی22 ہزار مجمع اکٹھا نہ کر سکے۔
انہوں نے کہا کہ 11 چھوٹے قد کے لوگ اکٹھے بھی ہو جائیں تو خان کے سیاسی قد سے چھوٹے ہی ہیں۔
شہباز گِل نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں لکھا کہ ’جلسوں سے آپکی حقیقت کیلبری کوئین، جعلی ٹرسٹ ڈیڈ، ٹی ٹی کرپشن زدہ خاندان ہی رہنی ہے، بدلنی نہیں ہے۔
نیچاں دی آ شنائی کولوں فیض کسے نہ پایا
کِکر اُتے انگور چڑھایا ہر گُچھا زخمایا
شہباز گِل نے اپنے ٹوئٹ میں میاں محمد بخش کا شعر لکھتے ہوئے کہا کہ سبق تھا سب پاکستانیوں کے لیے جنہوں نے بانی ایم کیو ایم بنایا۔
انہوں نے کہا کہ یہ اب تو ان سب کے لیے بھی یہی سبق ہے کہ جنہوں نے نواز بنایا، ایسےشخص پر یقین کرو گے یا بیماری کا ترس یا ووٹ کا ترس تو بھی اسکی فطرت میں ڈسنا ہی ہے۔