• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا، سعید غنی


پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما و وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کا کہنا ہے کہ آئندہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کراچی میں بہتر کارکردگی دکھائے گی، جبکہ کراچی کا اگلا میئر پیپلز پارٹی کا ہوگا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ پی ڈی ایم کو کامیاب جلسہ کرنے پر مبارکباد دیتے ہیں، کراچی کا جلسہ شہر کی تاریخ کا بڑا جلسہ ثابت ہوگا۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت نااہل، نالائق اور سلیکٹیڈ ہے۔


انہوں نے کہا کہ 4 اکتوبر کی ریلی ہمارے مخالفین کے لئے ایک جواب ہے، جو یہ کہتے ہیں کہ پیپلز پارٹی مقبول نہیں ہے، ریلی ان کی بات کا جواب ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ وفاقی حکومت بشمول وزیر اعظم اپوزیشن کے ایک جلسے سے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں، سمجھ نہیں آرہا کل کے جلسے کے بعد ان کا کیا حال ہوگا، اب یہ حکومت چند ہفتوں کی ہے۔

پی پی رہنما نے راشد ربانی مرحوم کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس موقع پر رہنما پیپلز پارٹی وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی مقبولیت کا اندازہ 4 اکتوبر کی ریلی سے ہوگیا، کل سانحہ کارساز کے شہدا کی یاد میں جلسہ ہوگا۔

وقار مہدی نے کہا کہ جلسے کے انتظامات بھی مکمل ہوگئے ہیں۔

تازہ ترین