• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مہنگائی روکنے کے سرکاری دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی مہنگائی نہ روکی جاسکی، اس بارے میں سرکار کے سارے ہی دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔

اسلام آباد میں سرکاری نرخ کے مقابلے میں ٹماٹر 32 روپے کلو، آلو 9 روپے، پیاز 10 روپے، آٹا 7 روپے فی کلو مہنگا فروحت ہو رہا ہے۔

حکومت کے مہنگائی میں کمی کے اعلانات کا رواں ہفتےاثر الٹ ہی رہا، آٹا، دودھ، دہی، چینی، ٹماٹر سمیت 25 اشیاء ضروریہ مہنگی ہوئی ہیں، جسے خود سرکار نے بھی تسلیم کیا ہے۔

وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتے کے دوران چکن 26 روپے 44 پیسے فی کلو تک مہنگی ہوئی، چینی 2 روپے فی کلو، ٹماٹر 4 روپے 43 پیسے فی کلو مہنگا ہوا۔


اوپن مارکیٹ میں دکاندار کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں 35 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا۔

اسلام آباد میں آلو کے سرکاری نرخ 60 سے 71 روپے فی کلو ہیں، جو 80 روپے میں فروخت کیے جارہے ہیں، پیاز کی قیمت 62 سے 74 روپے ہے جو فروحت 80 سے 85 روپے فی کلو بک رہی ہے۔

دارالحکومت میں ٹماٹر 88 سے 108 روپے جبکہ اوپن مارکیٹ میں فروحت 140 روپے فی کلو تک پہنچ چکی ہے۔

انڈے کی فی درجن قیمت 164 روپے بتائی جارہی ہے لیکن اوپن مارکیٹ میں 170 روپے درجن کے حساب سے فروخت کیے جارہے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق راولپنڈی اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کے سرکاری نرخ 860 روپے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں آٹا 950 روپے سے 1000 روپے تک فروحت ہو رہا ہے، یعنی سرکار کے نرخ کے مطابق آٹا فی کلو 43 مگر فروحت 50 روپے فی کلو سے اوپر ہے۔

اسلام آباد میں چینی 105 سے 110 روپے فی کلو میں فروحت ہو رہی ہے۔

تازہ ترین