• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت انسانی حقوق سے متعلق وعدے پورے کرے،رانا بشارت

برسٹل ( پ ر)مبصر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ رانا بشارت علی خاننے اپنے بیان میں کہا ہے کہ میں بھارتی حکومت سے مطالبہ کرتا ہوں کہ انسانی حقوق کے حوالہ سے بھارتی سرکار اپنے کیے گئے وعدوں کو پورا کرے۔ آزادی ہند کے بعد جس طرح بھارتی سرکار نے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں پر ظلم و ستم کا بازار گرم کر رکھا ہے قابل تشویشناک ہے۔ رانا بشارت علی خان نے کہا کہ بھارتی سرکار کا مکروہ چہرہ عالمی برداری کے سامنے ہے لیکن مسلمان ممالک کی بے حسی اور عدم توجہی کی وجہ سے بھارتی سرکار کشمیری مسلمانوں کی نسل کشی مسلسل جاری رکھے ہوئے ہے ،آئے روز کشمیری مسلمان نوجوانوں شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے تو دوسری طرف بھارت ایک سیکولرازم کا پرچار کرتا ہے ایمنسٹی انٹرنیشنل انڈیا کی طرف سے کی جانے والی تفتیش میں فروری 2020 میں دہلی فسادات کے دوران دہلی پولیس کی جانب سے انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں کا پردہ فاش کیا گیا تھا۔ پرتشدد واقعات نے بھارت کا مکرودہ چہرہ ساری دنیا کے سامنے عیاں کیا ہے بھارتی ریاست میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والی این جی اوز کی مجرمانہ خاموشی سمجھ سے باہر ہے جو بھارتی سرکار کی ریاستی دہشت گری پر خاموش ہیں اور لب کشائی کرتے ہوئے ڈر کر کونوں کھدروں میں چھُپ کر بیٹھی ہوئی ہیں۔ مبصر برائے انسانی حقوق اقوام متحدہ نے عالمی برادری کی تمام این جی اوز سے مطالبہ کیاکہ بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف آواز اٹھا کر بھارتی سرکار پر دباؤ ڈال کر ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے فروغ اور تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا مؤثر کردار ادا کریں۔ حال ہی میں ، اقوام متحدہ کے خصوصی ریپورٹرز نے ہندوستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا اور حکام سے فوری طور پر بھارت کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا۔
تازہ ترین