• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ترکی بحیرہ روم میں اشتعال انگیزی سے باز رہے، جرمنی

برلن (این این آئی)جرمنی نے ترکی کو متنبہ کیا ہے کہ وہ بحیرہ روم میں اشتعال انگیزی سے اجتناب کرے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات ترک حکومت کی طرف سے اپنا ایک تحقیقی بحری جہاز بحیرہ روم کے متنازع پانیوں میں گیس کی تلاش کے لیے دوبارہ بھیجنے کے فیصلے کے تناظر میں کی گئی ہے۔ جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے قبرص اور یونان کے اپنے دورے کے موقع پر کہا کہ ترکی کے تازہ اقدام سے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ انقرہ حکومت نے گزشتہ روز اورِک رائس نامی تحقیقی بحری جہاز کو یونانی جزیرے کاستیلورائزو کے جنوبی پانیوں میں گیس کی تلاش کے لیے بھیجنے کا اعلان کیا تھا۔
تازہ ترین