کراچی(اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما خواجہ اظہار الحسن نے کہا ہے کہ کراچی میں پی ڈی ایم کے جلسے کے بعد سندھ حکومت کورونا کے نام پر پھر کراچی کے تاجروں کو تنگ کرے گی، انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سندھ میں بازار، دوکانیں اور مار کیٹین بنی کی جارہی ہیں کہ کورونا بڑھ رہا ہے، دوسری جانب کراچی کے باہر سے لوگوں کر بلا کر اتوار کو جلسہ کیا جارہا ہے، یہ ان کا حق ہے وہ پہلے بھی جلسی ٹائپ جلسہ کرچکے ہیں ،میرے خیال میں کراچی والے جلسے میں نہیں جائیں گے وہ کورونا سے بچنے کے لئے گھر میں بیٹھے گے۔