• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

TTP کے دوستPDM جلسے کی قیادت کر رہے ہیں: فواد چوہدری


وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کہتے ہیں کہ آج کے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے کی قیادت کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے دوست کر رہے ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیرِ سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ آج سے 13 سال قبل پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خود کش حملہ ہوا تھا جس میں بے نظیر بھٹو شہید کے قافلے کو ٹارگٹ کیا گیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ اس خودکش حملے میں 180 افراد شہید ہوئے تھے جبکہ 500 سے زیادہ افراد ہاتھوں اور پاؤں سے محروم ہوگئے تھے۔


فواد چوہدری کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس دہشت گردی کی ذمے داری کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے قبول کی تھی، آج اسی جگہ پی ڈی ایم کا جلسہ ہے جس کی قیادت ٹی ٹی پی کے دوست کر رہے ہیں۔

تازہ ترین