• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ اب تک کیوں قائم ہے؟ فواد چوہدری نے بتادیا

وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے مسلم لیگ ن کی موجودگی کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ہماری سیاست نہ کرنےکا نتیجہ ہے کہ ن لیگ ابھی تک قائم ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’کیپٹل ٹاک‘ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ طویل مدت بعد ایسا ماحول بنا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے جلسوں میں مداخلت نہیں کررہی، حکومت نے جلسہ روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی۔

فواد چوہدری نے کہا کہ جہاں کورونا وائرس کے ایس او پیز کی خلاف ورزی ہوگی وہاں تو کارروائی ہوگی، جلسوں میں کورونا ایس او پیز کو فالو کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ یہ تاثر دینا چاہتے ہیں کہ ہمارے خلاف کارروائیاں ہورہی ہیں، نیب کیسز سے حکومت کا کوئی تعلق نہیں ہے، نیب قوانین میں ترامیم کی ضرورت ہے۔


فواد چوہدری نے کہا کہ خطے میں تیل سب سے سستا پاکستان میں ہے، یہ کوئی نہیں بتاتا، ڈیٹا کی غلطی کی وجہ سے گندم اور چینی کی ایکسپورٹ کا فیصلہ کیا گیا، ہمارے ڈیٹا کلیکشن سسٹم میں بہت نقائص ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان سے زیادہ مہنگائی پر کسی کو تشویش نہیں ہے، وزیر اعظم کو سخت احتساب کا عمل شروع کرانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے اسلام آباد میں ہونے والے ہیلتھ ورکرز کے دھرنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ میرے خیال میں ان لیڈی ہیلتھ ورکرز کو اسلام آباد نہیں آنا چاہیے تھا۔

تازہ ترین