پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے نواز شریف کے بیان کو ہرزہ سرائی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔
اپنے ایک بیان میں مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم افواجِ پاکستان اور اداروں کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی ہرزہ سرائی کو مسترد کرتے ہیں۔
پی ایس پی سربراہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے سے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار شدید مجروح ہوا۔
پی ایس پی سربراہ نے مزید کہا کہ پاکستان کی سلامتی اور امن افواجِ پاکستان اور اداروں کی ہی مرہون منت ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کے بیانیے سے ملک دشمن عناصر کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔