• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں، حافظ حمد اللّٰہ

اپوزیشن جماعت جمعیت علماء اسلام (ف) کے سینئر رہنما حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو شیریں مزاری کے آنسو نظر آرہے ہیں عوام کے نہیں۔

وزیراعظم کی تقریر پر ردعمل دیتے ہوئے حافظ حمد اللّٰہ نے کہا کہ چینی، آٹا، ادویات، ٹماٹر اور پٹرول چور عمران خان کے ساتھی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمٰن اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے کپتان، اوپننگ بیٹسمین اور آل راؤنڈر ہیں۔


حافظ حمد اللّٰہ نے وزیراعظم سے استفسار کیا کہ عمران خان بتائیں ان کا 126 دن کا دھرنا بھنگڑا تھا یا سرکس؟

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما نے مزید کہا کہ عمران خان اپنے دھرنے میں پارلیمنٹ کو گالیاں دیں اور سول نافرمانی کا اعلان کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے تو اپنے دھرنے میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہنڈی کے ذریعے پیسے ملک بھیجنے کی بات تک کہی۔

تازہ ترین