گھوٹکی میں دھوبی کے اکاؤنٹ میں 13 ارب روپے کے قریب یعنی 12 ارب 78 کروڑ روپے کی ٹرانزیکشن کا انکشاف ہوا ہے۔
گھوٹکی کے نواحی گاؤں ولو مہر میں دھوبی رمیش کمار کے اکاؤنٹ میں ٹرانزیکشنز 2015 سے 2019 کے دوران ہوئیں۔
ایف بی آر کا نوٹس ملنے پر پریشان دھوبی نے تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔
دھوبی رمیش کمار کا کہنا تھا کہ وہ دو ہزار نو میں غلام محمد شوگر مل میں کام کرتا تھا، دو سال پہلے وہ نوکری چھوڑی۔
رمیش کمار نے کہا کہ میں نہیں جانتا کہ میرے اکاؤنٹ سے کس نے اور کیسے ٹرانزیکشنز کی۔