مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز کے پولیٹکل سیکریٹری ذیشان ملک کاکہنا ہے کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری سے متعلق سندھ حکومت کی جانب سے ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔
مریم نواز کے پولیٹکل سیکریٹری ذیشان ملک نے جیو نیوز سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی کے مقامی ہوٹل سے کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو گرفتار کرکے عزیز بھٹی تھانےمیں رکھا گیا ہے اور ہمیں ان سے ملنے نہیں دیا گیا ہے۔
پولیٹکل سیکریٹری کاکہنا تھا کہ وہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی گرفتاری کے بعد کمبل اور دیگر ضروری چیزیں دینے کیلئے عزیز بھٹی تھانے آئے مگر انہیں ملنے نہیں دیا گیا۔
ذیشان ملک نے کہا کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو کیوں گرفتار کیا گیا ہمیں نہیں بتایا گیا، جبکہ ہم نے مریم نواز کو کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو عزیز بھٹی تھانے میں رکھے جانے سے آگاہ کر دیا ہے۔
پولیٹکل سیکریٹری نے بتایا کہ سندھ حکومت کی جانب سے ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا، جبکہ مریم نواز کے عزیز بھٹی تھانے آنے سے متعلق نہیں بتا سکتا۔